پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک مختار اعوان انتقال کرگئے

پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے سینئر رہنما اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی سابق وفاقی وزیر ملک مختار اعوان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔

مرحوم کی نماز جنازہ 29 جولائی بروز بدھ صبح 9 بجے ابدالی مسجد ملتان میں ادا کی جائے گی ۔ مرحوم کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنماؤں میں کیا جاتا تھا ۔ ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی وہ شناخت سمجھے جاتے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا ،ضلع چارسدہ سے افسوسناک خبر آگئی ،واقعے نے ہر آنکھ نم کر دی

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت سمیت ملک کے معروف سیاسی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر تعزیتی پیغامات جاری کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

Scroll to Top