پشاور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا شیڈول جاری کر دیا۔

پشاور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا شیڈول جاری کردیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پشاور بورڈ کے مطابق امتحانی نتائج 4 اگست کو دوپہر 2 بجے بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گےجبکہ اسی روز نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ طلبہ و طالبات اپنے نتائج پشاور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www.bisep.edu.pk پر دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کلاؤڈ برسٹ کا خدشہ،ناران سے جھیل سیف الملوک جانے والی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

اعلامیے میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ڈی ایم سیز 10 اگست سے دستیاب ہوں گی جس کے تحت ریگولر طلبہ اپنی متعلقہ درسگاہوں سے جبکہ پرائیویٹ طلبہ بورڈ کی ویب سائٹ پر دی گئی مقررہ لوکیشن سے اپنی ڈی ایم سیز حاصل کر سکیں گے۔

Scroll to Top