ایران پاکستان بھائی چارے اور دوستی کوکوئی بھی کمزور نہیں کر سکتا،ایرانی سفیر

کوئی بھی چیلنج یا بیرونی عناصر ایران پاکستان کے بھائی چارے اور دوستی کو کمزور نہیں کر سکتا،ایرانی سفیر رضا امیری

 پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات پاکستان کی کے ٹو چوٹیوں جیسے بلند ہیں۔

 اپنے ایک بیان میں رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان تاریخی تعلقات آزمائشوں کے دور میں بھی مضبوطی سے قائم رہے، ایران پاکستان کی دوستی پورے خطے کے لیے اچھی ہمسائیگی کی اعلیٰ مثال بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدیوں پر محیط مشترکہ تاریخ، تہذیب، عقائد اور ثقافت سے جڑے دونوں ملکوں کے تعلقات گذشتہ دو سال میں مضبوطی اور پائیداری کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں اور اب کوئی بھی چیلنج، واقعہ یا بیرونی عناصر ایران پاکستان کے بھائی چارے اور دوستی کو کمزور نہیں کر سکتا۔

Scroll to Top