ویسٹ انڈیز نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلے دن کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 239 رنز بنالیے، پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 2، ساجد خان، عبید شاہ اور علی عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پورٹ آف اسپین میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، عبداللہ شفیق، اویس ظفر، ساجد خان اور عبید شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور اویس ظفر ڈیبیو کر رہے ہیں، عبید شاہ کو محمد عباس جبکہ اویس ظفر کو بابراعظم نے ڈیبیو کیپ دی۔
بارش کے سبب کھیل 15 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، دوسرے سیشن میں پاکستانی بولرز کودوسرے سیشن میں کامیابیاں ملیں ، برینڈن کنگ 46، کیوم ہوج 10 اور عامر جنگو 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تیسرے سیشن میں شائے ہوپ بھی 29 رنز بناکر محمد علی کادوسرا شکار بنے، پانچویں وکٹ پر جسٹن گریوز کے ساتھ اُن کی شراکت 53 رنز کی رہی۔
خراب روشنی کے سبب جب کھیل ختم کیا تو ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹ پر 239رنز اسکور کرلیے تھے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز 64 ا ور کپتان روسٹن چیز 36رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔





