ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان: پاک بھارت ٹاکرا 5 ستمبر کو ہوگا

ٹی 20 ویمنز ایشیا کپ کا شیڈول جاری ، پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ کا اعلان

 ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایشیا کپ کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق میگا ایونٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔

دبئی: دی 20 فارمیٹ پر مبنی اس ایونٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، شائقین کرکٹ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز پاک بھارت ٹاکرا 5 ستمبر کو شیڈول کیا گیا ۔

  یہ بھی پڑھیں: ساجد خان کی جادوئی باؤلنگ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

قومی ٹیم کو گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے، ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر اور دوسرا 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل معرکہ 13 ستمبر کو دبئی میں ہوگا جہاں چیمپئن ٹیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Scroll to Top