پاکستان کے خلاف پہلے 2 ٹیسٹ میچز کے لیے 16 رکنی انگلش اسکواڈ کا اعلان، جو روٹ کپتان مقرر

پاکستان کے خلاف پہلے 2 ٹیسٹ میچز کے لئے 16 رکنی انگلش اسکواڈ کا اعلان، جو روٹ کپتان مقرر

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

لندن : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے لیڈز کے تاریخی میدان میں شروع ہو گا، بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد تجربہ کار بیٹر جو روٹ کو ایک بار پھر انگلش ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جو اس سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں ڈین لارنس، اولی پوپ، برائیڈن کارس اور سیم کک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ آل راؤنڈر جیکب بیتھل دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 ویمنز ایشیا کپ کا شیڈول جاری ، پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ کا اعلان

ابتدائی دو ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کا 16 رکنی اسکواڈ:جو روٹ (کپتان)، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، سیم کک، جارڈن کوکس، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایمیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی رابنسن، جیمی سمتھ اور جوش ٹونگ۔

Scroll to Top