ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی فوج ہر قسم کے بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اپنی جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔
تہران :ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایران کے مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایرانی فوج میدانِ جنگ کی عملی استعداد کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مستقل اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے مزید کہا کہ ملکی خودانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہوئے فوج میں جدید ترین سازوسامان شامل کیا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی عوام کے حوصلے اور عزم نے دشمن کے ارادے ناکام بنادیئے، ایرانی صدر پزشکیان
ایرانی افواج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہتھیاروں اور جنگی وسائل کو موجودہ آپریشنل ضروریات اور جدید تقاضوں کے مطابق منظم و ہم آہنگ کیا جا رہا ہے تاکہ دفاعی تیاریوں کو ہر سطح پر ناقابلِ تسخیر بنایا جا سکے۔





