امن و امان کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کو جدید نیٹ لانچر فراہم

اسلام آباد: امن و امان کی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور ہنگامی حالات میں پولیس کی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس کو جدید نیٹ لانچر فراہم کردیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق جدید لانچر کے ذریعے نیٹ برق رفتاری سے پھینکا جاسکتا ہے، جو مزاحمت کرنے والے افراد کو قابو کرنے اور گرفتاری کی کارروائی میں پولیس اہلکاروں کی معاونت کرے گا۔

پولیس حکام کے مطابق نیٹ لانچر کو مشکل اور ہنگامی حالات میں استعمال کیا جائے گا۔ جدید آلہ ایسے مواقع پر معاون ثابت ہوگا جہاں کسی مزاحمت کرنے والے شخص کو قابو کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہو۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نیٹ لانچر کے ذریعے ملزمان کو قابو کرنے اور انہیں گرفتار کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ اس سے پولیس کی کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی بڑھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں پبلک آرڈر ایکٹ نافذ کردیا گیا

وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو جدید وسائل اور آلات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں امن و عامہ کی صورتحال سے نمٹنے اور ہنگامی حالات میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے جدید NET LAUNCHER فراہم کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق جدید وسائل کی فراہمی کا مقصد پولیس اہلکاروں کو مشکل حالات میں بہتر انداز میں کارروائی کرنے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Scroll to Top