ای سم کے اجرا اور سم سے ای سم میں تبدیلی کی زیادہ سے زیادہ فیس 1500 روپے مقرر

ای سم کے اجرا اور تبدیلی کی زیادہ سے زیادہ فیس 1500 روپے مقرر کردی گئی،اعلامیہ جاری

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ای سم  سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ای سم کے اجرا اور فزیکل سم سے ای سم میں تبدیلی کی زیادہ سے زیادہ فیس 1,500 روپے مقرر کر دی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ای سی او عام سم کو ای سم میں تبدیلی کی فیس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سم کی نئی فیس پاکستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یکساں طور پر نافذ ہوگی۔

اتھارٹی نے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک موبائل ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس میں ای سم پروفائل کی مفت منتقلی کی حد 10 مرتبہ تک بڑھا دی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں : پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 7 ماہ میں لاکھوں موبائل سمز بلاک کردیئے گئے

پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ ای سم سے متعلق نئی فیس اور مفت منتقلی کی سہولت 17 اگست 2026 سے نافذ العمل ہوگی، اتھارٹی کے مطابق ان اقدامات کا مقصد صارفین کو جدید، آسان اور کم لاگت ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنا اور ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کو مزید تیز کرنا ہے۔

Scroll to Top