پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والا تاریخی دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل سامنے آگیا، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس معاہدے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔
نئی دہلی: بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہاکہ وہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بھارت کی تینوں ممالک کے مکہ جوائنٹ دفاعی معاہدے پر گہری نظر ہے۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا وہ اس پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف نہیں، خطے میں امن لائے کیلئے ہے،ترک صدر رجب طیب اردوان
یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔





