مدینہ منورہ: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دورۂ سعودی عرب کے سلسلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی۔
وزیرِ اعظم نے مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کے لیے خصوصی دعا کی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ سعودی عرب
وزیر اعظم محمد شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں حاضری دی.
وزیرِ اعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی.
وزیرِ اعظم نے روضہ رسول صلی اللہ… pic.twitter.com/r7GmQFZbTA
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 8, 2026
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے روضۂ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی، جہاں انہیں زیارتِ خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر گہری نظر ہے،بھارت
وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دیگر اہم ملاقاتیں اور مصروفیات بھی متوقع ہیں۔





