ایبٹ آباد: تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں سکول وین گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں دو طالبات جاں بحق جبکہ گیارہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دشوار گزار راستوں کی وجہ سے ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی نعشوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو بھی فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی کئی حادثات پیش آ چکے ہیں۔