صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے افغان کالونی میں ایک مکان کی چھت کا پلستر اچانک نیچے آ گرا،جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے تین افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پشاور کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تینوں افراد کو مزید علاج اور مکمل طبی معائنے کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پشاورکے مزید 45 پرائمری سکول آؤٹ سورسنگ کے لیے منتخب
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 60 سالہ حاجی وہاب، 25 سالہ مسمات (ح) اور 10 سالہ بچی فاطمہ شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔





