کاشف الدین سید
پشاور میں مزید 45 سرکاری پرائمری سکولوں کو آؤٹ سورسنگ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آؤٹ سورسنگ کے ابتدائی مرحلے کے لیے پشاور سٹی سے 15، کینٹ و حیات آباد سرکل سے 15، جبکہ باقی 15 سکول شہر کے دیگر نواحی علاقوں سے منتخب کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کے بعد بیشتر سرکاری پرائمری سکولوں میں طلباء کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور سکول خالی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غم کی اس مشکل گھڑی میں بیرسٹر گوہر اور اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور تعلیمی نظام کو فعال بنانے کے لیے ان سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے پوزیشن کوڈ تبدیل کرنے کے منصوبے پر بھی اہم پیشرفت کی جا رہی ہے۔





