پشاور میں شہری ترقی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف اربن انفارمیٹکس قائم

صوبائی دارالحکومت پشاور میں شہری ترقی کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف اربن انفارمیٹکس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے تحت قائم کیے گئے اس نئے ڈائریکٹوریٹ کا مقصد شہر کی ترقی کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید منظم اور مؤثر بنانا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کے اہم مقاصد میں زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کر کے شفافیت کو یقینی بنانا، جدید ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے بہتر منصوبہ بندی، شہری سہولتوں کی تیز تر فراہمی، اور سمارٹ سٹی منصوبوں کو فروغ دینا شامل ہے۔

یہ نیا ادارہ پشاور میں شہری منصوبہ بندی کو ٹیکنالوجی سے جوڑ کر ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا، جس سے عوامی سہولتوں میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، 25 ہزار کلوگرام ناقص اچار ضبط

Scroll to Top