پشاور :شاد ی سے انکار پر پیش آئےواقعے میں بڑی پیش رفت،پولیس تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات

کاشف عزیز

پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی سے انکار پر 26 سالہ نوجوان صدیق اللہ پر تیزاب پھینکنے اور فائرنگ کےواقعے میں پولیس نے بڑا بریک تھرو کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ عتیقہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی صابر گل خان کے مطابق ملزمہ عتیقہ خود بھی تیزاب سے ہاتھ اور پاؤں جھلسنے کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج ہے جہاں سے اسے حراست میں لیا گیا۔

پولیس تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں کہ ملزمہ شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے، جو ماضی میں اس تعلیمی ادارے میں ٹیچر تھی جہاں متاثرہ نوجوان صدیق اللہ زیر تعلیم تھا۔ دونوں کے درمیان گزشتہ 8 سال سے دوستی قائم تھی۔

تھانہ چمکنی میں درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ نوجوان 26 سالہ صدیق اللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمہ عتیقہ نے شادی سے انکار اور 20 لاکھ روپے کی رقم فراہم نہ کرنے پر اس پر تیزاب پھینکا۔

پولیس کے مطابق واقع عبدالرؤف ٹاؤن میں صدیق اللہ کے زیرِ تعمیر مکان میں پیش آیا۔

ایس پی صابر گل خان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں 30 بور پستول سے فائرنگ بھی کی گئی ہےجس کی تفتیش جاری ہے کہ فائر ملزمہ نے خود کیا یا کوئی تیسرا شخص بھی واقعے میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی ٹاپ 10 میں واپسی

ملزمہ کا تعلق گلبہار نمبر 4 سے ہے اور پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج، موبائل فارنزک سمیت واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

Scroll to Top