پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں دن کا آغاز قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔
نمازِ فجر کے اجتماعات میں پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
علماء کرام نے یومِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مساجد میں ہونے والی خصوصی تقریبات کے دوران شہدائے تحریکِ پاکستان کو خراجِ عقیدت جبکہ غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
علماء کرام نے قیامِ پاکستان کے مقصد اور وطن عزیز کی آزادی کے لیے پیش کی گئی لازوال قربانیوں کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’پاکستان زندہ باد! روس پاک دوستی پائندہ باد!‘‘، روسی سفیر کی پاکستانی قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد
اس موقع پر وطنِ عزیز کی سالمیت، دفاع اور بقا کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ سے بھی اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
ملک بھر میں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی دعاؤں میں پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی ترقی کے لیے بھی دعا کی گئی۔





