بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا : صدر ٹرمپ

بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکہ کا علاقہ ڈکلیئر کروں گا :،امریکی صدر کا بڑا اعلان

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے، امریکی صدر نے کہا کہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنے کیلئے ایران پر سخت معاشی پابندیوں کی تیار کر رہا ہوں ۔ 

فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران پر سخت معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے، واضح رہے کہ اہم آبی گزرگاہ کے حوالے سے ٹرمپ کا یہ بیان کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز سے عالمی تیل کی سپلائی کا ایک بڑا حصہ گز رتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران تباہ ہوچکا، اب وہ مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، امریکی صدر ٹرمپ

اس سے قبل واشنگٹن اور تہران کے درمیان6 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں مشکلات کے دوران امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکہ آئندہ ہفتے کے اوائل میں ایران کے خلاف ایسی سخت پابندیاں اور اقدامات نافذ کرے گا جو  اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔

Scroll to Top