اللہ کا شکر ہے! ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا۔

ایران تباہ ہوچکا، اب وہ مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، ایران تباہ ہوچکا ہے، اس کے پاس کوئی بحریہ اور فضائیہ نہیں، پاسدارانِ انقلاب ختم ہوچکی ۔، 

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ یہ کنٹرول برقرار رکھا جائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ  لوگ امریکی بحریہ کی ناکابندی کو آہنی دیوار کا نام دے رہے ہیں اور ایران اس آہنی دیوار کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا، پاسدارانِ انقلاب ختم ہوچکی ہے اور اس کے لوگ بھاگ رہے ہیں، ایرانی سپاہیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔

 یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنےکا دعویٰ کردیا

انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت بے یقینی کا شکار ہے ، اس کے پاس پیسا نہیں ، ایران تباہ ہوچکا ہے ، ایرانیوں کے پاس اب صرف جعلی خبریں اور مہنگائی کی شرح 300 فیصد ہے اور یہ صورت حال مزید بدتر ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی کارروائی نہیں،اللہ کا شکر ہے! ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا۔

Scroll to Top