بھارتی یوم آزادی: دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے

بھارتی یوم آزادی کے موقع پر کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے

بھارت میں یوم آزادی  کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے، دوسری جانب کے ایم ایس  نے کہا ہے کہ بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید بڑھا دی گئیں، سری نگر اور دیگر قصبوں میں حساس مقامات پر بھارتی فوجی، پیرا ملٹری اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔

بھارت کئ یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں کی جانب سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیریوں کی مرضی کے خلاف ریاست پر غاصبانہ قبضہ کیا،78 برسوں میں 5 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق مانگ رہے ہیں، عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی انتظامیہ کی جانب سے بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید بڑھا دی گئیں، سری نگر اور دیگر قصبوں میں حساس مقامات پر بھارتی فوجی، پیرا ملٹری اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

بھارتی فورسز نے اہم شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں، بھارتی فورسز نے مزید ناکے بھی لگا دیئے، گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی گئی، بھارتی فورسز نے سری نگر کے بخشی سٹیڈیم کو مکمل طور پر حصار میں لے لیا۔

بخشی سٹیڈیم میں بھارتی یوم آزادی کی نام نہاد مرکزی تقریب ہوگی، سٹیڈیم کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جارہی، ماہر نشانہ باز اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے۔

Scroll to Top