عمران خان کی صحت سے متعلق پی ٹی آئی کے دعوے دھرے رہ گئے، جیل رپورٹ نے سب کچھ بے نقاب کردیا

اسلام آباد: عمران خان کی صحت سے متعلق پی ٹی آئی کی جانب سے سامنے آنے والے دعووں کے برعکس اڈیالہ جیل کی رپورٹ میں ان کے باقاعدہ طبی معائنے اور علاج کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد سرکاری معالجین عمران خان کا چیک اپ کرتے ہیں۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ہر منگل کو جیل رولز کے تحت باقاعدگی سےملاقات کرائی جاتی ہے، دونوں کی اب تک 84 ملاقاتیں کرائی جا چکی ہیں، وکیل سلمان صفدر بھی 10 فروری اور 4 اپریل 2026 کو عمران خان سے ملاقات کر چکے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا دن میں تین مرتبہ میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے، جبکہ متعدد سرکاری معالجین بھی باقاعدگی سے ان کا معائنہ کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کا ماہر امراض چشم سے علاج بھی کرایا جاتا رہا ہے اور ان کی ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی اور اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی رہائی کے لیے بڑا سیاسی پلان تیار

رپورٹ کے مطابق عمران خان کی صحت کی نگرانی باقاعدگی سے جاری ہے اور ان کے کھانے پینے کی بھی دن میں تین مرتبہ جانچ کی جاتی ہے۔

یوں صحت سے متعلق شدید خدشات کے تاثر کے برعکس جیل حکام کی رپورٹ میں مسلسل طبی نگرانی اور علاج کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی کے صحت سے متعلق دعووں پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

Scroll to Top