یوٹیوب شارٹس سے جان چھڑانے کا آسان طریقہ، بس یہ سیٹنگ بدلیں

یوٹیوب طویل عرصے سے ویڈیوز دیکھنے کا مقبول پلیٹ فارم ہے، تاہم شارٹس کے آنے کے بعد مختصر ویڈیوز بھی صارفین کی توجہ کا بڑا مرکز بن گئی ہیں۔

یوٹیوب نے 2020 میں ٹک ٹاک طرز کی مختصر ویڈیوز کو شارٹس کے نام سے متعارف کرایا تھا۔ مختصر ویڈیوز اگرچہ بہت سے صارفین کو پسند ہیں، تاہم مسلسل اسکرولنگ کے باعث کئی افراد کا کافی وقت صرف ہوجاتا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ صارفین یوٹیوب کی ٹائم مینجمنٹ سیٹنگز کے ذریعے اپنی شارٹس فیڈ کو محدود کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے یوٹیوب ایپ کھولیں اور نیچے موجود You ٹیب پر جائیں۔

اس کے بعد اوپر موجود گیئر آئیکون پر کلک کرکے Settings میں داخل ہوں اور Time Management کا آپشن منتخب کریں۔ یہاں Shorts feed limit کا آپشن موجود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : فیراری کی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی نے نیلامی میں ریکارڈ توڑ دیا، 40 ملین ڈالر میں فروخت

Shorts feed limit کو فعال کرنے کے بعد وقت کی حد میں 0 منٹ منتخب کریں۔ اس سیٹنگ کے بعد ہوم فیڈ پر اسکرول کرتے ہوئے شارٹس کا سیکشن نظر نہیں آئے گا۔

تاہم شارٹس کا ٹیب نیچے موجود مینیو سے مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا۔ اگر صارف Ignore limit for today کا آپشن منتخب کرے تو وہ دوبارہ شارٹس دیکھ سکتا ہے۔

یہ فیچر فی الحال یوٹیوب کی موبائل ایپ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر دستیاب ہے، جبکہ ڈیسک ٹاپ ورژن میں یہ سہولت موجود نہیں۔

Scroll to Top