اپر کرم اور لوئر کرم میں بنکرز کو گرانے کا کام بلا تعطل جاری ہے تاکہ علاقے میں مکمل امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
ضلع کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے ،کوہاٹ امن معاہدے کے بعد اپر کرم اور لوئر کرم میں بنکرز کو گرایا جا رہا ہے ، اب تک اپر کرم میں 299 جبکہ لوئر کرم میں 238 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔
کوہاٹ امن معاہدے کے تحت اب تک ضلع کے اندر مجموعی طور پر 537 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں ،قیام امن کیلئے ضلع کے اندر تمام مورچے گرائے جائیں گے ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق قیامِ امن کے لیے تمام مورچے گرائے جائیں گے ضلعی انتظامیہ کے مطابق، اپر کرم اور لوئر کرم میں بنکرز کو گرانے کا کام بلا تعطل جاری ہے تاکہ علاقے میں مکمل امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اب تک اپر کرم میں 299 جبکہ لوئر کرم میں 238 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر ضلع کرم میں 537 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات کوہاٹ امن معاہدے کے تحت کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد علاقے کو اسلحے سے پاک کرنا اور کسی بھی ممکنہ تصادم کی روک تھام ہے۔ علاقے میں مستقل قیامِ امن کے لیے تمام مورچے گرائے جائیں گے ۔