رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے باوجود شہری سڑکوں پر بیٹھے،مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رہے گا ، دھرنا منتظمین
پاراچنار:کرم پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا گزشتہ پندرہ روز سے جاری طویل راستوں کی بندش اور بدامنی کے خلاف شہری احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں،مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رہے گا ، دھرنا منتظمین ۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے باوجود شہری سڑکوں پر بیٹھے حکومت سے روڈ کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ،شہر کی رونق کو بحال کیا جائے ، دھرنا شرکاء کا مطالبہ۔
ٹل پاراچنار واحد مین شاہراہ کو عام آمد و رفت کیلئے کھول دیا جائے ، دھرنا شرکاء گرفتار شدہ افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے ، قافلہ کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےشہداء کو پیکج دیا جائے ۔





