سوات اور شانگلہ میں ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی

شہزاد نوید

سوات: مٹہ کے علاقے شکردرہ میں فلائنگ کوچ اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 سوات کے کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہسپتال مٹہ منتقل کردیا۔

دوسری جانب ضلع شانگلہ کے علاقے الپوری میں ٹریکٹر حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کرک میں لوڈر گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم، 14 سالہ بچے سمیت 5 افراد زخمی

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد 4 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top