ناران میں دو کمسن لڑکوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ

خیبر:زمین کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں میں تصادم، 8 افراد زخمی

سید ہارون ملال

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے اشخیل میں زمین کے دیرینہ تنازع پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین سے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اشخیل کے مقام پر زمین کی ملکیت پر دو فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں لڑائی جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔

 واقعے میں دونوں جانب سے کل 8 افراد زخمی ہوئےجنہیں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو اپنے کنٹرول میں لیا اور کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوامیں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

 پولیس نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے دونوں فریقین کو پرامن رہنے کے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں۔

Scroll to Top