بلاول بھٹو زرداری کی منگنی سے متعلق خبروں پر وضاحت

خیبرپختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ آخری آپشن ہوگا، اگر صوبائی حکومت نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو اس کا اپنا ہی نقصان ہوگا۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تشویش  کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ مذاکرات کے جمہوری راستے کو چھوڑ کر منفی اور انتہا پسندی کی سیاست کی طرف چلے گئے ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف ملک بلکہ بالخصوص صوبے کے عوام کا شدید نقصان ہو رہا ہے۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اس قسم کی انتہا پسندانہ سیاست سے سب سے زیادہ نقصان خود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پہنچ رہا ہے۔ اگر پی ٹی آئی اسی ضد اور منفی رویے پر قائم رہی تو آنے والے وقت میں اس کا صوبائی حکومت میں بھی کوئی کردار نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاق کا تحریک انصاف سے وزیراعلی سہیل آفریدی کو ہٹانے کا مطالبہ

انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ دن پہلے وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے لیے بھی تیار تھی۔

Scroll to Top