سینئر صحافی اظہر جاوید نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سانحہ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگ لی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ٹویٹ میں سینئر صحافی اظہر جاوید نے مذید لکھا کہ اس کے لیے اپنے ایک اہم دوست کے ذریعے پیغام بھیجوایا ہے۔
عمران خان نے سانحہ نو مئی پر معافی مانگ لی ذرائع کے مطابق اہم دوست کے ذریعے پیغام پہنچادیا گیا pic.twitter.com/KVU44cFj7v
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) August 18, 2026
دوسری جانب، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہن نورین نیازی کی اہم ملاقات ہوئی ہے جو کانفرنس روم میں تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات کے دوران نورین نیازی نے عمران خان کو سپریم کورٹ کے احکامات سے آگاہ کیا، جبکہ بعد میں میڈیا کے سوال پر صرف ملاقات ہونے کی تصدیق کی اور علیمہ خان و ڈاکٹر عظمیٰ کے ہمراہ روانہ ہو گئیں۔
قبل ازیں، سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج معالجے کے لیے 2 دن کے اندر شفا ہسپتال منتقل کرنے اور ان کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان ہسپتال میں ان کے ہمراہ ہوں گے، عمران خان آئندہ سماعت تک زیر علاج رہیں گے اور ہفتے میں ایک دن اہلخانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔





