اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں گریڈ 17 اور 16 کی مجموعی طور پر 34 اسامیوں پر بھرتی کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے مطابق ایف آئی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل (گریڈ 17) کی 12 اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔
اس عہدے کے لیے ایل ایل بی کے ساتھ دو سالہ قانونی تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ امیدواروں کی عمر 22 سے 30 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ عمر میں 5 سال کی عمومی رعایت بھی دی جائے گی۔
اسی طرح سپرنٹنڈنٹ (گریڈ 16) کی 22 اسامیوں پر بھی بھرتی ہوگی۔ اس کے لیے 16 سالہ ماسٹرز یا 14 سالہ بیچلرز ڈگری کے ساتھ دو سالہ متعلقہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امیدواروں کی عمر کی حد 20 سے 28 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ 5 سال کی عمومی عمر میں رعایت بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : کابل میں اسکول کے قریب دھماکا، 42 بچے زخمی
اشتہار کے مطابق دونوں عہدے عارضی بنیادوں پر ہوں گے، تاہم مستقبل میں مستقل کیے جانے کا امکان ہے۔ منتخب افسران کی تعیناتی پاکستان میں کسی بھی مقام پر کی جاسکے گی۔
ایف پی ایس سی نے امیدواروں کو درخواستیں جمع کرانے کے لیے 31 اگست 2026 تک کی مہلت دی ہے۔
مزید تفصیلات کیلیے لنک پر کلک کریں۔





