اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف حکومت کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست اعتراض عائد کرکے واپس کردی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے حکومتی نظرثانی درخواست پر گزشتہ روز اعتراضات عائد کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کے ساتھ پیپر بکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض سامنے آیا، جس کے باعث درخواست واپس کردی گئی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد حکومت کی جانب سے نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کابینہ؛ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، ڈیفنس فورسز اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم منظور
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز قبل عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم تاحال انہیں اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔
بعد ازاں چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔
اب رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات عائد کیے جانے کے بعد حکومت کو درخواست دوبارہ دائر کرنے سے قبل اعتراضات دور کرنا ہوں گے۔





