صوابی میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی ریلا، سابق صوبیدار بہہ گیا

صوابی: ضلع صوابی میں موسلادھار بارش کے بعد مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، دھوبیان بلڑ خوڑ میں سیلابی ریلے کی زد میں آکر ایک شخص بہہ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پانی میں بہہ جانے والے شخص کی شناخت ریٹائرڈ صوبیدار محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صوابی میں موسلادھار بارش، سکول میں پانی داخل، طلبہ کو گھر بھیج دیا گیا

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں نے کارروائی شروع کردی جبکہ لاپتا شخص کی تلاش کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ صوابی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلوں کی صورتحال پیدا ہوئی ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Scroll to Top