دشمن عناصر بلوچستان میں عوام اور ریاست کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

دشمن عناصر بلوچستان میں عوام اور ریاست کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر بلوچستان میں عدم استحکام، ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، بلوچستان باصلاحیت، پرعزم، محب وطن اور باوقار عوام کی سرزمین ہے، واضح قومی بیانیہ، پائیدار امن و استحکام بلوچستان کی معاشی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن و استحکام سے سرمایہ کاری کے فروغ اور بلوچستان کے وسائل کو عوامی خوشحالی میں بدلنے میں مدد ملے گی، بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور ملک کا سب سے متحرک طبقہ ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا  کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے، دشمن عناصر بلوچستان میں عدم استحکام، ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Scroll to Top