شہید پولیس اہلکار ںذر علی کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی، پولیس کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
سی سی پی او پشاور قاسم علی خان، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں، شہید کے لواحقین اور علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔
شہید پولیس اہلکار ںذر علی کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ آبائی علاقے میں سپردخاک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور اور کرک میں دہشتگردوں کے حملے،2 اہلکار شہید
پشاور کے تھانہ مچی گیٹ کی پجگی چوکی پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نذر علی شہید ہو گئے تھے۔
پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔