خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

کاشف عزیز

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس میں گریڈ 18 اور 19 کے دو سینئر پولیس افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے 23 اگست 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز الٰہی، پی ایس پی (بی ایس 19) کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت کے عہدے سے تبدیل کرکے ایس پی سیکیورٹی، اسپیشل برانچ خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی طرح سجاد احمد شہزادہ، پی ایس پی (بی ایس 18) کو ایس ایس پی سیکیورٹی، اسپیشل برانچ خیبر پختونخوا کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں افسران کے تبادلے فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاکر عائشہ گیلہ منہ کیس ،روالپنڈی پولیس نے ملوث افراد کی تفصیلات بتادی

یہ تبادلے صوبائی پولیس آفیسر خیبر پختونخوا کے اختیارات کے تحت خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کی متعلقہ شق کے تحت کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top