خیبر، لنڈی کوتل میں نازیبا ویڈیوز اور بلیک میلنگ کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب، ملزم گرفتار

پشاور: لنڈی کوتل میں فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والے مبینہ ملزم زاہد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ لنڈی کوتل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں شہریوں کی مبینہ کردار کشی، بلیک میلنگ اور دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم مبینہ طور پر شہریوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا، جبکہ متاثرین سے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ بھی کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بونیر میں پی ٹی آئی کی اسٹریٹ موومنٹ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا 27 ستمبر لانگ مارچ پر دوٹوک اعلان

مقدمے کے مطابق فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مبینہ نیٹ ورک کے سرغنہ زاہد کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے شاہ فہد کی درخواست پر معاملے کی تحقیقات کیں، جس کے بعد مبینہ ملزم تک رسائی حاصل ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مبینہ نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

Scroll to Top