ایران پر امریکہ کی نئی اقتصادی پابندیوں کے اعلان کے انتظار میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ہے، دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ آج ایران پر پابندیوں بارے اہم اعلان کریں گے ۔
ہفتہ شروع ہونے کے پہلے روز ایشیائی مارکیٹوں میں کاروبار شروع ہوتے ہی تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، کیونکہ سرمایہ کار ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے متعلق واشنگٹن کے متوقع اعلان کی تفصیلات کے منتظر ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زیادہ کمی کے بعد 93.45 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل بھی ایک فیصد سے زائد کمی کے بعد 86.14 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
دوسری جاب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے ایک ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ آنے والا ہے، وہ پیر کی سہ پہر پریس کانفرنس میں ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔





