بنوں امن کمیٹی کے سربراہ حضرت عمر ڈی پی او اور ڈی آئی جی کے تبادلے کرواتا ہے، فوج اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے: امن کمیٹی اہلکارکا انکشاف

بنوں امن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار انعام عبدالغفار خان نے پولیس امن کمیٹی کے سربراہ حضرت اللہ پر براہِ راست اور سنسنی خیز الزامات عائد کر دیے ہیں۔

اہلکار انعام عبدالغفار کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ یہ پولیس امن کمیٹی کا سربراہ حضرت اللہ انتہائی بیکار شخص ہے، یہ فوج اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے اور ساری عمر اس نے یہی کام کیا ہے۔

پولیس اہلکار نے مزید انکشاف کیا کہ حضرت عمر اتنا طاقتور ہو چکا ہے کہ وہ پولیس کے اعلیٰ افسران یعنی ڈی پی او (DPO) اور ڈی آئی جی (DIG) تک کے تبادلے اور پوسٹنگز کرواتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں امن کمیٹی کا سرغنہ قرآن پر حلف اٹھانے کے بعد بھی سرکاری اسلحہ چوری کرنے میں ملوث نکلا ، تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

اہلکار کے بقول اس کے پیچھے فوج، آئی ایس آئی اور دیگر ایجنسیاں کھڑی ہیں ورنہ ایک معمولی سپاہی کی کیا مجال کہ وہ تمام پولیس اہلکاروں کو اکٹھا کرے یا اتنے بڑے فیصلے کرائے۔

Scroll to Top