امریکی خلائی ادارے ناسا کی روبوٹک گاڑی پرسیورینس نے زمین کے علاوہ کسی بھی سیارے پر گاڑی چلانے کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
ربوٹک گاڑی 2021 میں مریخ پر پہنچنے کے بعد اب تک 45.2 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرچکی ہے۔
ناسا کے مطابق 6 پہیوں پر مشتمل گاڑی نے اپنے مشن کے ساڑھے 5 سال بعد یہ سنگ میل عبور کیا۔
اس مشن کا مقصد یہ جاننا ہے کہ آیا مریخ پر کبھی ایسے حالات موجود تھے جو خردبینی زندگی کے لیے سازگار ہوں۔
پرسیورینس نے ناسا کی سابقہ گاڑی آپرچیونٹی کا ریکارڈ توڑا ہے، جس نے 2004 سے 2018 کے دوران مریخ کی سطح پر 45 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سپارکو کا پشاور، گلگت اور لاہور کے بعد کراچی میں بھی سمپوزیم: موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور
دونوں گاڑیوں نے چاند پر چلنے والی گاڑیوں کے سفری ریکارڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔





