بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور شرمندگی کا سامنا، اقوام متحدہ نے بھارت میں نسلی امتیاز کا نوٹس لے لیا، نسلی امتیاز کے خاتمے سے متعلق کمیٹی نے سفارشات جاری کر دیں۔
رپورٹ میں نسلی و مذہبی گروہوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے ماورائے عدالت قتل، طویل حراست، تشدد اور ناروا سلوک معمول بن گئے۔
رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان واقعات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داراں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
رپورٹ میں پہلگام واقعے کے بعد کشمیریوں خلاف ریاستی دہشت گردی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔





