فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں علاقائی و عالمی صورتحال اور پاکستان کے سیکیورٹی تناظر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کا وفد مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ پر مشتمل تھا۔ ملاقات کے دوران خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں میں تعلیم، ہنر کی ترقی اور کاروباری صلاحیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال پر توجہ دینی چاہیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بڑھتی ہوئی غیر یقینی دنیا میں نوجوانوں کے بامعنی کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثر ہونے والی موجودہ دنیا میں حقائق پر مبنی تجزیہ انتہائی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات مذیدمضبوط بنانے پر اتفاق
ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے دوران اپنے شاندار تجربات کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کی کشادہ دلی اور گرمجوشی کو سراہا۔
طلبہ نے پاکستان میں موجود وسیع امکانات اور مواقع کی بھی تعریف کی۔





