کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
وفد میں کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقین نے ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ عملی کارکردگی اور گراں قدر خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات مذید موثربنانے کا فیصلہ
ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط، پائیدار اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی شراکت داری میں مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیاجس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔





