ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فارمولے پر نظرثانی کا فیصلہ، وفاقی وزیر نے اہم ہدایات جاری کردیں

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فارمولے پر نظرثانی کا فیصلہ، وفاقی وزیر نے اہم ہدایات جاری کردیں

وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فارمولے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر احد چیمہ نے ڈریپ کو موجودہ فارمولہ ازسرنو مرتب کرنے اور ہارڈشپ پالیسی میں فوری تبدیلی کی ہدایت کردی۔

 ادویات کی قیمتوں سے متعلق اہم  اجلاس وفاقی وزیر احد چیمہ کی زیرصدارت ہوا، وفاقی وزیر نے ڈریپ کے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے موجودہ فارمولے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور جامع نظرثانی کی ہدایت کی۔

احد چیمہ کا کہنا تھا کہ ہارڈشپ پالیسی کے تحت ریلیف صرف حقیقی اور ناگزیر کیسز میں ملنا چاہیے، حکومتی ریلیف کا فائدہ ادویات کی قیمتوں میں بھی نظر آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ٹیکس رعایت یا دیگر حکومتی ریلیف کے بعد تمام اضافی لاگت صارف پر منتقل کرنا قابل قبول نہیں, درآمد کنندگان اور ریٹیلرز کے مارجنز کو معقول بنانے کا طریقہ کار بھی نئے ہارڈشپ رولز کا حصہ بنایا جائے۔

متعلقہ کیسز میں تقریباً 40 فیصد تک موجود مارجنز کو معقول بنانے کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ سیکرٹری صحت اور سی ای او ڈریپ کو نظرثانی شدہ قواعد جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top