نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے اعترافی بیانات مسترد،

امریکی ملٹری جج نے خالد شیخ کے اعترافی بیانات ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردئیے

امریکی فوجی عدالت کے جج نے نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے اعترافی بیانات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیے گئے۔

امریکی ملٹری جج نے خالد شیخ  کے اعترافی بیانات ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آئی اہلکاروں کے سامنے اعترافات رضاکارانہ نہیں، سی آئی اے کے تشدد کے بعد حاصل کیے گئے اعترافی بیانات قابل قبول نہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اعترافی بیانات مسترد ہونے سے 11 ستمبر حملوں کے مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے ۔

 خالد شیخ کے خلاف مقدمے کی سماعت 5 جون 2028 کو شروع کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، نائن الیون کے متاثرہ خاندانوں نے  تمام صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خالد شیخ  کو 2003 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ 20 سال سے کیوبا میں بنائے گئے امریکی بحریہ کے اڈےگوانتانامو بے قید خانے میں ہیں، گرفتار ملزم پر 11ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

Scroll to Top