آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کس کا ہے؟ ایران نے بڑا دعویٰ کردیا

پمز واقعے کے بعد چین کا اسلام آباد کیلئے بڑا تحفہ

 پمز ہسپتال میں پیش آنے والے سانحے کے بعد شہر کے فائر اینڈ ریسکیو نظام میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور چین نے اسلام آباد کوش 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ دیا ہے۔

چین سے ملنے والی فائر گاڑیوں اور آلات کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 ارب روپے بنتی ہے اور اسی طرح اسلام آباد کو بلند عمارات میں ریسکیو کے لیے جدید اسنارکل فائر ٹینڈر بھی ملے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ نئی فائر گاڑی تقریباً 88 میٹر بلندی تک ریسکیو آپریشن کر سکے گی جبکہ اسلام آباد کے موجودہ فائر ٹینڈر صرف 68 میٹر تک رسائی رکھتے ہیں، 68 میٹر سے 88 میٹر تک توسیع سے اسلام آباد کی فائر ریسکیو صلاحیت میں بڑا اضافہ ہوگا۔

 پمز سانحے کے بعد جدید فائر ریسکیو گاڑیوں کی اہمیت مزید نمایاں ہوگئی ہے، وفاقی ترقیاتی ادارے کے فائر ڈپارٹمنٹ میں آخری بڑی خریداری 2006 میں ہوئی تھی، دو دہائیوں بعد اسلام آباد کے فائر ریسکیو نظام کو جدید بنانے کی تیاری ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2024 کے پاک-چین مفاہمتی یادداشت کے تحت اسلام آباد کو جدید فائر گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، چین کی امداد سے اسلام آباد میں فائر اینڈ ریسکیو کا پرانا نظام جدید ہونے کی راہ پر گامزن ہے اور نئی گاڑیوں سے بلند عمارات میں آگ اور ریسکیو آپریشن مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

Scroll to Top