سینیٹر افنان اللہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے سابق چیئرمین پی سی بی اور کرکٹ لیجنڈ رمیز راجا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ رمیز راجا ہر جگہ عمران خان کا ذکر شروع کر دیتے ہیں، اس لیے پی سی بی کو ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ رمیز راجا کرکٹ کے لیجنڈ ہیں، تاہم اگر پی سی بی نے کارروائی نہ کی تو وہ انہیں خط لکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عمران خان کی صحت سے متعلق پارٹی اور خاندان کے الزامات مسترد کردیئے ، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ
سینیٹر افنان اللہ نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے افراد کو اس معاملے پر مناسب رویہ اختیار کرنا چاہیے اور رمیز راجا سے عمران خان کے حوالے سے سوال بھی کیا۔





