ارجنٹائن ویمن ہاکی ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

ارجنائن نے نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ویمن ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، جس کے ساتھ ہی نیدرلینڈز کا مسلسل چوتھی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل مقررہ وقت میں سخت مقابلے کے بعد برابری پر ختم ہوا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ میں ارجنٹائن نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور 3-1 سے کامیابی حاصل کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

فائنل میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار دفاعی کھیل دیکھنے کو ملا اور میچ کے دوران شائقین کی دلچسپی برقرار رہی۔ فیصلہ کن مرحلے میں ارجنٹائن کی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کو شکست ، پاکستان نے کونسی پوزیشن حاصل کی؟

اس شکست کے ساتھ نیدرلینڈز کی مسلسل چوتھی بار ویمن ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کی امیدیں دم توڑ گئیں، جبکہ ارجنٹائن نے عالمی ہاکی کے سب سے بڑے اعزاز پر قبضہ جما لیا۔

Scroll to Top