گندم اسکینڈل: اسٹوریج آفیسر کی حفاظتی ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے گندم اسکینڈل میں ملوث اسٹوریج آفیسر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال اور جسٹس اورنگزیب خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محمد ارشد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا موکل اضاخیل کے سرکاری گودام میں اسٹوریج آفیسر ہے اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ غیر قانونی چھاپے مار رہا ہے۔ مزید کہا گیا کہ اینٹی کرپشن مقدمے کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہا۔

عدالت میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ملزم پر صرف ایک مقدمہ درج ہے۔ تفصیلات سامنے آنے کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے نیب خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کے تبادلے کا حکم معطل کر دیا

Scroll to Top