شانگلہ: دریائے سندھ میں ڈوبنے والے دو بچوں کی تلاش جاری

شانگلہ کی تحصیل بشام کے علاقے میرا میں پیر کی صبح ایک ہی خاندان کے دو بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے لاشوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں کزن اپنے گھر کے قریب واقع دریائے سندھ کے کنارے کھیلنے گئے تھے، جہاں وہ تیز بہاؤ کے باعث پانی میں بہہ گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم ابھی تک بچوں کی لاشیں نکالنے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ والدین اور رشتہ داروں کی نگرانی میں ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے تلاش کا کام جاری ہے۔

ڈوبنے والے بچوں کی شناخت 9 سالہ محمد آصف اور 11 سالہ صہیب احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو میرا، سعید آباد کے رہائشی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ: اے این پی کے رہنما متوکل خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Scroll to Top