سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Pakistan SCO Summit 2026

سوات : سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 104 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات میں کرپشن کے الزامات، سابق پی ٹی آئی ایم پی اے نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

زلزلے کے جھٹکوں کے باوجود تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top