پاکستانی کرکٹ ٹیم اور محسن نقوی کی کنگ چارلس سے کلیئرنس ہاؤس میں ملاقات،امن کیلئے کوششوں کو سراہا

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں اہم ملاقات کی ہے۔

تقریب کے دوران کنگ چارلس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے غیر رسمی گفتگو کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر کنگ چارلس نے محسن نقوی سے کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی اور ملک بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے جاری کوششوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے کنگ چارلس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے پاکستان اور محسن نقوی نے انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات انتہائی مفید اور خوشگوار رہی، جس میں برطانوی شاہ نے پاکستانی کھلاڑیوں کا عزم بڑھایا اور امن کے لیے ملک کی قربانیوں و کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

ملاقات کے اختتام کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top